ابنا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق حیدر مصلحی نےگذشتہ رات قم کے مدرسہ فیضیہ میں ایک سیاسی نشست میں گذشتہ برس کے فتنے کو کنٹرول کرنے میں رہبر انقلاب اسلامی کے مرکزی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے گذشتہ تیس برسوں کےدوران، دشمنوں کی تمام سازشیں اور عیاریاں، حضرت امام خمینی (رح) اور رہبر انقلاب اسلامی کی فراست و موقع شناسی کی بدولت ناکام ہوگئی ہے۔حیدرمصلحی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے آغاز سے اب تک فتنہ گروں کی تحریک ایک متحدہ تحریک رہی ہے اور مغربی استکبار کی جانب سے اسے کنٹرول کیا جاتا رہا ہے چنانچہ فتنے کی تاریخ صرف گذشتہ برس کے انتخابات تک محدود نہیں ہے کیونکہ دشمن شروع ہی سے اسلامی نظام کو سرنگوں کرنےکی کوشش کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110