ابنا: ذرائع کے مطابق تحصیل خار کے علاقے برترس میں گزشتہ رات شدت پسندوں نے بوائز پرائمری اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس سے اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایجنسی بھر میں اب تک شدت پسندوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے اسکولوں کی تعداد 104 ہوگئی ہے ۔ادھر تحصیل خار میں ہی باجوڑ کو بجلی سپلائی کرنے والی مین ٹرانسمیشن لائن کو شدت پسندوں نے دو بموں کی مدد سے اڑانے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا اور بموں کو ناکارہ بنا دیا۔
..............
رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم نے فرمایا تھا کہ علم حاصل کرو خواہ اس کے لئے تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑف؛ تو پھر یہ کونسا اسلام ہے جس کے تحت مسلمانوں کے اپنے درسگاہوں کو تباہ کیا حارہا ہے؟
..........
/110