ابنا: گوجرانوالہ یونیورسٹی میں پاک امریکا تعلقات کے موضوع پر ہونے والے سمینار میں شرکت کے وقت میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات اور افغانستان کے حوالے سے 2011بہت اہم سال ہے۔ پاکستان کو زمینی حقائق کے مدنظر نئی خارجہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ امریکی صدربارک اوباما کے سیاسی مستقبل کا انحصار پاکستان پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں ناکام ہوگیا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ اگر صدر کرزئی ڈرون حملوں پر بات کرسکتے ہیں تو ہمارے حکمرانوں کو کیا خوف ہے۔
..........
/110