27 دسمبر 2010 - 20:30

وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل کا تین ضلعی مثلث دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دینے میں سرگرم عمل ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے صوبہ البرز میں مسلح افواج کے کمانڈروں  اور انتظامی اہلکاروں سے خطاب میں امریکی اور برطانوی وزراء دفاع کے حالیہ اظہارات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ علاقہ میں اسرائیل کی بالا دستی قائم کرنے کی تلاش و کوشش میں ہیں اور علاقائی ممالک میں دہشت گردی کو فروغ دیکر انھیں کمزور بنانے کی کوشش کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ امریکی ، برطانوی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کے روابط کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں  ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کے ہر حملہ کا دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

.........

/110

لنک دیکھنا نہ پھولئے گا:

- اصل دہشت گرد امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل ہیں