کراچی:ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ ،2 سیاسی کارکن سمیت 4افراد ہلاک کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے واقعات میں دو سیاسی کارکنوں سمیت چار افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔واقع کے بعد گلشن اقبال بلاک4 میں نامعلوم افراد نے) پاکستان پیپلز پارٹی( کے علاقائی دفتر کے باہر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ پی ایس 118 کے نائب صدر عبدالحئی بلوچ ہلاک ہوگئے جبکہ دفتر میں کام کرنیوالا کارکن زخمی ہوگیا ۔واقع کے بعد علاقے میں اشتعال پھیل گیاجبکہ گلشن اقبال بلاک 4 میں نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا، مشتعل افراد نے ٹائروں اور پتھاروں کو بھی آگ لگادی۔نارتھ کراچی کے علاقے بلال کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں)پاسبان( کراچی کے علاقائی عہدیدار36 سالہ محمد عرفان ہلاک ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق مقتول پر فائرنگ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے کی ۔کورنگی نمبر ساڑھے تین میں ماڈل پارک کے قریب بھی26 سالہ یوسف کی لاش ملی جسے فائرنگ سے ہلاک کیا گیا۔نامعلوم افراد کی فائرنگ سے30سالہ محمد ادریس ہلاک ہوگیا۔جبکہ بنارس اور ملیر سعود آباد کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ مستونگ میں نیٹوفورسز کے ٹینکر پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق ضلع مستونگ میں نیٹوفورسزکو ایندھن فراہم کرنیوالے ٹینکر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق افغانستان میں نیٹو فورسز کو ایندھن فراہم کرنیوالا آئل ٹینکر قومی شاہراہ پر کراچی سے چمن کی جانب گامزن تھا کہ مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس سے ٹینکر ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقے میں موجود لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔ خیبر ایجنسی :جمرود میں شدت پسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہخیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے ایک خیمے کو آگ لگادی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود اور لنڈی کوتل کی سرحد پر پڑانگ سم چیک پوسٹ پر دو سو سے زائد شدت پسندوں نے حملہ کیا جس کے بعد شدت پسندوں نے چیک پسٹ کے ساتھ قائم سیکیورٹی فورسز کے خیمے کو آگ لگادی۔حملے کے بعدجوابی کارروائی پر شدت پسند لنڈی کوتل فرار ہوگئے جہاں جہاں زیڑی چیک پوسٹ پر سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندون کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کارروائی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔کوئٹہ و مستونگ سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں ضلع کوئٹہ اور مستونگ سے چار نامعلوم افراد کی نعشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، نعشوں کو شناخت کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ میں دو نعشیں کلی قمبرانی سکندرآباد سے برآمد ہوئیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔ دوسری جانب لیویز ذرائع کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے دشت ڈیگاری سے بھی دو نعشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں بھی فائرنگ کے قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نعشیں کچھ عرصہ پرانی معلوم ہوتی ہیں، تاہم انہیں شناخت کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات متعلقہ پولیس اور لیویز کر رہی ہیں۔
.......
/110