22 دسمبر 2010 - 20:30

بینظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار راول پنڈی پولیس کے سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد نے پوچھ گچھ کے دوران ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے چار افسروں کے نام لئے ہیں، جن سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

ابنا: ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار نے راول پنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا کو بتایا کہ سعود عزیز اور خرم شہزاد نے پوچھ گچھ کے دوران ایم آئی اور آئی ایس آئی کے میجر اور کرنل رینک کے افسروں کے نام لئے ہیں ، جوبے نظیربھٹوکی شہادت کے بعدان کے ساتھ رابطے میں تھے۔ اس سے پہلے عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار راول پنڈی پولیس کے سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ بینظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے اس مقدمہ میں سعود عزیز اور خرم شہزاد کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ، ایف آئی اے کے وکیل نے ملزموں کا بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست کی جبکہ عدالت نے ان کاچھ روزہ ریمانڈدیا۔

...........

/110