ابنا: صدرجناب احمدی نژاد نے آج تہران میں علم سے عمل تک کے زیرعنوان منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ آج ایران میں علمی وسائنسی تحریک اور انقلاب شروع ہوچکا ہے اور ملت ایران اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرتےہوئے اور خود اعتمادی کے سہارے علم وسائنس و نیز جدید ترین ٹیکنالوجیوں کےحصول کی راہ پر گامزن ہے اور ان سے فائدہ اٹھارہی ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ علم و سائنس انسان ومعاشرے کی بالندگي سعادت و کمال کا سبب ہے اور آج کوئي ایسا سائنسی شعبہ نہیں ہے جس میں ایرانی ماہرین کام نہ کررہے ہوں کیونکہ آج ملت ایران اپنے تاریخی کردار پر باور کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیکنالوجیوں کے میدانوں میں آگے بڑھنے کی رفتار کم نہیں ہونا چاہیے اور ہماری صنعت اور پیداواری عمل میں انقلاب آنا ضروری ہے اور اس کام کےلئے سائنس اور جدید ٹیکنالوجیوں کے تعلق سے نئي روش اپنائي جانی چاہیے۔ یادرہے اسی کانفرنس میں آج ریڈیو میڈیسن بنانے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا گيا۔ اسی منصوبے کے تحت مزید پندرہ قسم کی ریڈیو میڈیسن بنائي جائيں گي ۔ یہ ریڈیو دوائيں اٹامک سائنس لباریٹریزمیں بنائي جارہی ہیں۔ اس قومی منصوبے کا ھدف ریڈیو میڈیسن کی ٹیکنالوجی کومقامی بنانا اور مکمل کرنا ہے تاکہ ملک کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے، زرمبادلہ بچایا جائے اور پابندیوں کا مقابلہ کیا جائے۔ ریڈیو میڈیسن ان دواوں کو کہتے جن میں ریڈیو ایکٹیو نیوکلائيڈس استعمال ہوتےہیں۔ ان دواوں سے زیادہ تربیماری کی تشخیص کا کام لیا جاتاہے۔
.......
/110