ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے انسانی حقوق شعبے کے سربراہ نے برطانوی سفیر سیمون گاس کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے برطانوی طلبہ کے ساتھ برطانوی پولیس کے افسوناک رویئے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء کے خلاف برطانوی حکومت کی کارروائي کو برطانوی شہریوں کی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے اس عہدیدار نے برطانوی اداروں کی جانب سے طلباء کے قانونی حقوق کا احترام کئے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔
.........
/110