ابنا: ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ کے دفاتراورگھرپرحملے کی3دھمکی آمیزفون کالزموصول ہوئیں ،دھمکیوں میں کہا گیا ہے کہ رحمان ملک اوران کے ساتھیوں پرحملہ کیاجائیگا۔جس کے بعد وزیر داخلہ رحمان ملک کے گھراور وزارت داخلہ کی عمارت کی مکمل طور پر تلاشی لی گئی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق عمارت کی تلاشی مکمل کرلی گئی،وزیرداخلہ سمیت عملہ معمول کاکام کررہاہے،وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ دھمکیوں سے اندازہ ہوتاہے کہ دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوچکے۔دریں اثنا پولیس کے مطابق فیصل آباد میں بھی نامعلوم شخص کاایئرپورٹ حکام کوفون کرکے فیصل آبادایئرپورٹ بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔.....
/110