ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس نے ان دونوں ملکوں پر امریکہ کی شروع کی ہوئي جنگوں کے لئے مزید اکتیس ارب ڈالر کی منظوری دی ہے۔گذشتہ دھائي میں امریکہ نے عراق اور افغانستان کی جنگوں پر ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ پیسہ خرچ کیا ہے۔ افغانستان پرامریکی قبضہ کو تقریبا ایک دہائي گذررہی ہے اس کےباوجود افغانستان میں امن قائم ہونے کے کوئي آثار دکھائي نہیں دے رہےہیں۔افغان عوام کا کہنا ہےکہ ان کی تمام مصیبتیں قابض افواج کی وجہ سے ہیں۔
......
/110