ابنا: پشاور میں منعقدہ علما کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ ملک میں مساجد، امام بارگاہیں، درس گاہیں محفوظ نہیں ۔ قاضی حسین احمد کا کہناتھا کہ خود کش حملہ آور سمجھتا ہے کہ خون کی ہولی کھیل کر وہ جنت میں جائے گا اسے یہ درس آخرکون دے رہا ہے؟ان کا کہناتھا کہ دہشت گرد بے گناہوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔اور جو علما خود کش حملوں کی مخالفت کرتے ہیں انہیں قتل کر دیا جاتا ہے۔ علما کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علما نے شرکت کی۔
......
/110