اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حلہ ہسپتال کے ایک ڈاکٹر علی الشمری نےکہا ہے کہ ہسپتال میں 17 افراد کے میتیں لائی گئی ہیں جن میں 10 کا تعلق ایرانی زائرین سے ہے جبکہ 42 میں سے 22 زخمی ایرانی زائرین ہیں۔
حلہ پولیس کے مطابق یہ حادثہ دو بسوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں پیش آیا جن میں ایک بس میں ایرانی زائرین تھے۔
شہر حلہ بغداد سے 100 کلو میٹر جنوب میں واقع عراق کے صوبہ بابل کا شہر ہے جو بزرگ شیعہ علماء کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ شہر علامہ حلی، محقق حلی اور ابن فہد حلی جیسے بزرگ شیعہ علماء کا آبائی وطن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110