ابنا: اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں پاک فوج کی کور میں امریکی دفاعی نمائندوں کو مستقل رکھنے سے متعلق میڈیا میں شائع آرٹیکلز ، غلط ہیں ۔ ترجمان کاکہناہے کہ امریکی ٹیم کے ارکان وقتا ًفوقتاً ، کوئٹہ جاتے رہتے ہیں جس کا مقصدسرحدکے قریب آپریشنز کے تناظر میں اتحادی افواج اور پاک فوج میں روابط ہوتا ہے۔
بشکریہ از روزنامہ جنگ
.........
امریکی سفارتخانے نے اعتراف کیا ہے کہ کوئٹہ میں ان کی فوج دائمی قیام نہیں کررہی بلکہ ان کی فوجی ٹیم کے اراکین وقتاً فوقتاً کوئٹہ تشریف لے جایا کرتے ہیں۔ بہرحال ہم بھی کہنا چاہتے ہیں کہ کوئٹہ میں وقتاً فوقتاً ہی دہشت گردی کی بڑی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں اور امریکی افسران بھی وقتاً فوقتاً ہی کوئٹہ چلے جاتے ہیں اور وہاں لابی کرتے ہیں اور وہ کرتے اور کراتے ہیں جو کوئٹہ کے عوام کی زندگیوں اور ان کے پرامن رہنے کے تمام امکانات کے لئے ناخوشایند ہیں۔
........
/110