19 نومبر 2010 - 20:30

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث اہم ملزم سوامی اشیمانند کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوامی اشیما نند کا اصل نام جتن چٹر جی ہے ۔ اُس پر درگاہ اجمیر شریف ، مالے گاؤں اور حیدرآباد دکن کی مکہ مسجد میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی اور فنڈز فراہم کرنے کا الزام ہے ۔ اس کے علاوہ سوامی اشیما نند پر گجرات کے ضلع ڈینگDang میں عیسائیوں کو ہندو بنانے والی ایک تنظیم چلانے کا بھی الزام ہے ۔ سی بی آئی نے اشیمانند کو اُترکھنڈ میں ہری دوارکے ایک آشرم سے گرفتار کیا ۔ درگاہ اجمیر شریف میں بم دھماکے کی چارج شیٹ میں سوامی اشیما نند مرکزی ملزم کے حیثیت سے نامزد ہے اور اپریل سے مفرور تھا ۔ 

..........

/110