فوجی مشقوں کے ترجمان میجر جنرل حمید ارژنگی کا کہنا تھا کہ مشقوں کا آغاز فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل احمدی میقاتی کے حکم سے ہوا۔
انھوں نے کہا ان مشقوں میں سپاہ پاسداران، فوج اور بسیج فورسز کے دستے بھی شامل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ان مشقوں میں راڈار اور الیکٹرانک وسائل اور دیگر جنگي ساز و سامان کا بھرپور تجربہ کیا جائے گا اور اس مرحلے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا بھی تجربہ کیا جائے گا اور دشمن کی فعالیت کی نگرانی کی جائے گی۔
ادھر وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے نے کہا ہے کہ مدافعان آسمان ولایت نامی فوجی مشقوں میں دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی آمادگي علاقے کے امن و استحکام میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔
رامین مہمان پرست نے آج مدافعان آسمان ولایت 3 فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایران کی اعلی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ ہوتا ہے جو ایران اور علاقے کے ملکوں کو دشمن کے ہر مذموم ارادے سے محفوظ رکھتی ہے۔
..........
/110