19 مارچ 2010 - 20:30

مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں نے ایک اور پرائمری اسکول کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق شدت پسندوں تحصیل صافی کے علاقے باؤتہ میں صبح سویرے گورنمنٹ پرائمری اسکول احمد کور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے سے اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تین روز قبل بھی صافی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں نے دو اسکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا تھا۔گزشتہ دو سال کے دوران مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں کی جانب سے 67 اسکولوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں مزید تین پرائمری اسکول تباہ / تبصرہ