افغانستان کے صوبے کنڑ میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں نیٹو کے پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کنڑ صوبے میں غیر ملکی فوج کے اڈے پر طالبان نے حملہ کردیا۔
طالبان نے جھڑپ میں 5 غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
نیٹو کی جانب سے جھڑپ کا مقام نہیں بتایا گیا۔ اس جھڑپ میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد گذشتہ چھ ماہ کے دوران طالبان کے کسی بھی حملے میں سب سے زیادہ ہے۔ افغانستان میں گذشتہ روز بھی 7غیرملکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد افغانستان میں اس برس ہلاک ہونیوالے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 643 ہوگئی۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ برس افغانستان میں521 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔گزشتہ روز نیٹو حکام نے5 غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ تاہم آج نیٹو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز طالبان جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی میں مزید دو نیٹو فوجی ہلاک ہوئے۔ افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب غیرملکی فوجی تعینات ہیں۔
.....
/110