14 نومبر 2010 - 20:30

امریکی صدر براک اوباما ایشیا کے دس روزہ دورے کے بعد امریکا واپس پہنچ گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے ایشیا کی قیادت اور عوام چاہتے ہیں کہ امریکا دنیا کی قیادت کرے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدرکا کہنا تھا ایشیا بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، امریکا کو ایشیا کے مقابلے میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔ ان کا ماننا تھا کہ ایشیائی ممالک ہر شعبے میں تیزی سے ترقی کررہے ہیں۔ صدر اوباما نے خیال ظاہر کیا کہ دو برس کے معاشی بحران نے امریکی عوام کے اعتماد پر برا اثر ڈالا ہے۔ انھوں نے امریکی عوام کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ ایشیا اب بھی امریکا کو ہی مرکزی اہمیت دیتا ہے۔ صدر اوباما بھارت، انڈونیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کرکے لوٹے ہیں۔

------ایشیائی مہمان نواز ہیں اور لگتا ہے کہ اوباما ان کی مہمان نوازی دیکھ کر اس خوش فہمی میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ ایشیائی امریکه سے اتنے زخم اور دھوکے کھانے اور جھوٹ سننے کے بعد بھی امریکہ کی عالمی قیادت کے لئے مررہے ہیں!

........

/110