14 نومبر 2010 - 20:30

لبنانی پولیس نے 20 سال برطانیہ میں رہنے والے شدت پسند وہابی مولوی "عمر بکری" عرف "عمر بکری الفُستُق" کو گرفتار کر لیا ہے۔ کچھ روز قبل لبنانی فوجی عدالت نے "عمر بکری" کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

رائٹرز کے مطابق لبنان میں پولیس نے 20 سال برطانیہ میں رہنے والے وہابی شدت پسند عالم عمر بکری کو گرفتار کر لیا ہے۔کچھ روز قبل لبنانی فوجی عدالت نے عمر بکری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔عمر بکری کی غیر حاضری میں ہی ان پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔ ان پر لبنانی حکومت کو کمزور کرنے کے لیے ایک شدت پسند گروپ تشکیل دینے کا الزام تھا۔عمر بکری شام میں پیدا ہوئے تھے اور ان کے پاس لبنانی شہریت بھی تھی۔عمر بکری بیس سال تک برطانیہ میں رہے اور لندن کے بم دھماکوں کے بعد سنہ 2005 میں لبنان چلے گئے۔جس کے بعد برطانیہ نے ان کی وطن واپسی پر پابندی لگا دی۔عمر بکری کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ برطانوی خفیہ ادارے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اوران پر لبنانی فوج پر حملے کرنے اور لبنان میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کا بھی الزام عائد ہے۔

.........

/110

رائے ضرور پڑھ لیجئے:

|

|

/