11 نومبر 2010 - 20:30

چينی صدر ہوجن تاؤ نے کہا کہ ہر ملک اپنے قومی مفادات کے پیش نظر اقتصادی پالیسی پر عمل کرتا ہے

چين کے صدر ہوجن تاؤ نے امریکہ کی اقتصادی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کی اقتصادی پالیسیوں پر اثر انداز ہونے کے بجائے اپنی اقتصادی پالیسیوں کو درست کرنا چاہیے۔ سئول میں گروپ 20 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر ہوجن تاؤ نے امریکہ کی اقتصادی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کی اقتصادی پالیسیوں پر اثر انداز ہونے کے بجائے اپنی اقتصادی پالیسیوں کو درست کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہر ملک اپنے قومی مفادات کے پیش نظر اقتصادی پالیسی پر عمل کرتا ہےامریکہ اور چین کے درمیان کرنسی کی شرح تبادلہ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا تنازع سربراہ کانفرنس پر چھایا رہا ۔ امریکہ ، چین کی کرنسی اور تجارتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنارہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ چین نے اپنی کرنسی کی شرح تبادلہ بہت کم رکھی ہے ۔ اس کے جواب میں چینی صدر نے اپنے خطاب میں چينی صدر نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اپنی اقتصادی پالیسیاں درست کرنی چاہییں،چینی صدر نے کہا کہ ہر ملک کے اپنے اقتصادی مقاصد ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110