5 نومبر 2010 - 20:30

سعودی عرب میں طالبان حکومت کے سابق طالبان سفیر حبیب اللہ فوزی نے کہا ہےکہ امن کونسل کے ارکان سے سابق اور موجودہ طالبان کے مذاکرات ہوتے رہے ہیں۔

کابل میں طالبان دہشت گرد تنظیم کے ایک اعلی رہنما نے امریکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان امن مذاکرات میں شرکت کررہے ہیں لیکن ان کی شرکت قطعی نہیں ہے سعودی عرب میں طالبان حکومت کے سابق سفیر حبیب اللہ فوزی نے کہا ہےکہ امن کونسل کے ارکان سے سابق اور موجودہ طالبان کے مذاکرات ہوتے رہے ہیں۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے مذاکرات میں مولوی عبدالکبیر، آغا جان محتشم، مولوی اختر منصور ، قدرت اللہ جمال اور طیب آغا حصہ لیتے رہے ہیں۔ اس نے کہا کہ ملا عمر امن مذاکرات کے خلاف ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوئٹہ میں افغان طالبان کو پاکستان شدت پسند تنظیم جیش محمد پناہ دیتی ہے۔

...........................

/110