طبی جریدے ”Lancet“ میں شائع ہونے والی Independent Scientific Committee on Drugsکی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 100خطرناک ترین نشہ آور اشیا استعمال کی جارہی ہیں۔ ان میں مضرِ صحت اجزاکے تناسب پر تحقیق سے انکشاف ہواہے کہ شراب میں سب سے زیادہ72فیصد،ہیروئن 55فیصد اورکریک میں 54فیصد مہلک ترین اجزا موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہیروئن اور کریک کو مہلک ترین منشیات قرار دینے کا تصور صرف انسانی جسم پر ان کے اثرات کی بنیاد پر قائم ہوا ہے جبکہ نئے معیار کو انسان کے جسم،خاندان اور پورے معاشرے پر کسی بھی نشہ آور شے کے تمام اثرات کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے۔ISCD کا کہنا ہے کہ تحقیق کسی سیاسی مصلحت کے تحت نہیں بلکہ خالص سائنسی شواہد کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیروئن، کوکین اور Methylamphetamine یا کوسٹل میتھ لوگوں کے لیے بہت نقصان دہ ہیں لیکن بڑ ے پیمانے پر سماجی تباہ کاریوں کو مدّ ِ نظر رکھا جائے تو شراب، ہیروئن اور کوکین سے بھی خطرناک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110