26 اکتوبر 2010 - 20:30

اسرا ئیلی فو جیوں کی فلسطینوں کی سا تھ بد سلو کی کی نئی اشتعال انگیز تصاویر منظر عا م پر آگئی ہیں۔

ان تصاویر میں اسرائیلی فو جی فلسطینی شہر ی کے گھر میں گھس کر تصا ویر کھنچواتے اور گھر کی دیو اروں پر ستا رہ داؤدی بنا تے نظر آرہے ہیں ۔جبکہ ایک دوسری تصویر میں فوجیوں نے عام فلسطینی کی آ نکھوں پر پٹی با ندھ کر اس پر بندو ق تا نی ہو ئی ہے ۔ فیس بک پر پو سٹ کی جا نے والی ان تصا ویر پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اوراسرا ئیلی فوجیوں کے اس روّیے کو نہا یت منفی اور دہشت گر دی قرار دیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے کچھ عرصہ قبل ہی ایک خاتون اسرائیلی فوجی کی فیس بک پر پو سٹ کی گئیں تصاویر نے بھی شدید تنقید کو جنم دیا تھا جن میں وہ ہاتھ اور آ نکھوں پر پٹی بندھے فلسطینی قیدیوں کے سا منے بیٹھی مسکر اتی ہوئی نظر آرہیں تھیں۔ 

۔۔۔۔۔

/110