16 اکتوبر 2010 - 20:30

ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حاجیوں کے سرپرست نے آج قم میں مراجع عظام سے ملاقات میں الجزائراور انڈونیشیا میں حج اجلاس کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حاجیوں کے سرپرست حجۃ الاسلام قاضی عسکر نے قم میں آیت اللہ صافی گلپائگانی اور دیگر مراجع عظام سے ملاقات کی قاضی عسکر نے اس ملااقت میں الجزائراور انڈونیشیا میں ہونے والے حج اجلاس کے بارے میں رپورٹ پیش کی قاضی عسکر نے حاجیوں کے قافلوں کے لئے علماء اور دینی طلباء کے انتخاب کے بارے میں بھی مراجع عظام کو آگاہ کیا آیت اللہ صافی نے اس ملاقات میں دیگر مذاہب کے علماء سے قریبی راوبط پر تاکید کی۔قاضی عسکر نے آیت اللہ مکارم شیرازی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی آیت اللہ مکارم شیرازی نے اس ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو امریکہ اور اسرائیل کے خطرے سے اگاہ کرنا چاہیے اور مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنی چاہیے اور حج مسلمانوں کے اتحاد و یکجہتی کا بہترین مظہر ہے۔

۔۔۔۔۔۔

/110