مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے متاثرین سیلاب کی بحالی کیلیے لاکھوں روپے مالیت کے امدای سامان کے سات ٹرک متاثرہ اضلاع بھکر اور راجن پور روانہ کر دئیے گئے،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد امین شہیدی نے بتایا ہے کہ امدادی سامان میں خیمے، کمبل،ملبوسات، منرل واٹر اور خشک راشن شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھکر کے متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان کے چار ٹرک روانہ کے گئے ہیں، اورسامان میں تین سو خیمے، ایک ہزار کمبل،ایک ہزار سوٹ،منرل واٹر کے ایک سو کریٹ اور خشک روٹی کے ایک سو کارٹن شامل ہیں،اسی طر ح ضلع راجن پور کے متاثرین کے لیے تین ٹرکوں میں دو سو خیمے ،ایک ہزار کمبل، پانچ سو سوٹ،منرل واٹر کے ایک سو کریٹ اور خشک روٹی کے ایک سو کارٹن بھجوائے گئے ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے بتایا کہ اس وقت پاکستانی قوم دہشت گردی کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کی بھی لپیٹ میں ہے اور متاثرین کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہر محب وطن شہری کی ذمہ داری ہے، مجلس وحدت مسلمین متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے کیلیے اپنی تمام توانائیاں بروئے کا ر لا رہی ہے اور انشاءاللہ متاثرین کی بحالی کا یہ مشن جاری رہے گا۔
.........
/110