جیو نیوز کے سینئر اینکرپرسن کامران خان کے مطابق گورنر سندھ نے آج وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے فون پر بات کی اور سنجیدگی سے کراچی کے حالات پر ایم کیو ایم کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ حکومت سندھ میں شامل ایک مضبوط گروپ انکے مخالفین کے ساتھ مل کر پر تشدد کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، حکومت میں شامل ہونے کے باوجود ایم کیو ایم کے ساتھ حلیف کے بجائے حریفوں والا رویہ اختیار کیا جارہا ہے، ایم کیو ایم کے کارکنوں کو نشانہ لگا کر مارا جارہا ہے۔ کامران خان کے مطابق موجودہ حالات میں ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی اور گورنر سندھ کے استعفے سمیت مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔
ایم کیو ایم کے تحفظات،صدر نے گورنر سندھ کو اسلام آباد طلب کر لیا کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات پر غور کے لئے صدر آصف علی زرداری نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن کامران خان کے مطابق گورنر سندھ نے قبل ازیں وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کراچی میں جاری بے گناہوں کی ہلاکت اور حکومت میں شامل ایک طاقتور گروپ کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کی مبینہ طور پر سرپرستی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ تاہم اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گورنر سندھ نے اپنا استعفیٰ تیار کر لیا ہے اور آج صدر کے ساتھ فیصلہ کن ملاقات میں وہ اپنا استعفیٰ پیش کرینگے۔واضح رہے کہ گورنر سندھ نے ٹیلی فون پر وزیر اعظم کو بتایا تھا کہ حکومت سندھ میں شامل ایک مضبوط گروپ انکے مخالفین کے ساتھ مل کر پر تشدد کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، حکومت میں شامل ہونے کے باوجود ایم کیو ایم کے ساتھ حلیف کے بجائے حریفوں والا رویہ اختیار کیا جارہا ہے، ایم کیو ایم کے کارکنوں کو نشانہ لگا کر مارا جارہا ہے۔ کامران خان کے مطابق موجودہ حالات میں ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی اور گورنر سندھ کے استعفے سمیت مختلف آپشنز پر غور شروع کیا اور اب انہوں نے استعفیٰ تیار کر لیا ہے ۔ دوسری جانب ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس کراچی اور لندن میں بیک وقت جاری ہے جس میں حکومت سے علیحدگی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
.........
/110