کراچی میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ یا اغوا کے بعد قتل کی وارداتوں میں تیزی آگئی ہے۔گزشتہ روز لیاری کے علاقے میراں ناکہ سے متحدہ قومی موومنٹ کے دو کارکنوں اظہار الحسن اورمحمد آصف کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا ،جنھیں تشدد کے بعد گولی مار کر قتل کردیا گیا ، ان کی لاشیں ماری پور سے برآمد ہوئیں۔آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو گولی مار دی ۔ کلفٹن میں فائرنگ سے فیصل حمید نامی شخص جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے ایئر پورٹ کے قریب ملیر ہالٹ پر کھڑی مشکوک گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی جنھیں تشدد کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا تھا ،جن کی شناخت خالد صدیقی ،شہباز اور صابر علی کے نام سے ہوئی جو نارتھ کراچی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔ اورنگی ٹاؤن میں پیر آباد کے علاقے میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زاہد گل ہلاک ہو گیا۔
...........
/110