انہوں نے بعض شرپسندوں کی جانب سے فرقہ واریت پھیلانے کی مذموم کوشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج شیعہ اور سنی بھائیوں کی طرح اس ملک میں رہتے ہیں ان کے درمیان کسی قسم کی کوئی مسئلہ نہیں چند دہشت گردوں کی دہشت گردوں کو فرقہ واریت نہیں کہا جائے ۔علامہ جعفری نے کہا کہ رہبر مسلمین حضرت آیة اللہ العظمیٰ کے با بصیرت فتوئے پر عمل کرنا ہم سب کا فرض ہے وہ دلسوز اور با بصیرت رہبر نے حکم دیا ہے کہ اہلسنت برادران کے مقدسات کی توہین حرام ہےاور یہ حکم عین قرآنی حکم ہے اور اخلاق اہلبیت سے مطابقت رکھتا ہے۔انہوں نے شیعہ عوام پر باہمی اتحاد پر زور دیتے ہو کہا کہ یاد رکھیں طاقتور شیعہ ہی مضبوط پاکستان کا ضامن ہوسکتا ہے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل نے جھنگ میں انتطامیہ کی جانب سے معروف عالم دین علامہ اظہر کاظمی کے خلاف جھوٹے توہین رسالت مقدمے کے بارے میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہاں کا ڈی پی او کسی بیرونی ملک کا ایجنڈ ہے جو اس طرح کے بچگانہ کیس بنارہا ہے ۔آپ نے مزید کہا کہ اس ملک کے دشمن امریکہ اسرائیل اور انڈیا ہے جو اپنے داخلی آلہ کاروں کے زریعے اس ملک میں دہشت گردی اور بد امنی پھیلا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110