12 اکتوبر 2010 - 20:30

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ پاک فوج بغاوت نہیں چاہتی کیونکہ جرنیل اسے خطرناک سمجھتے ہیں، اس لئے کسی بھی تبدیلی کا عمل آئینی طریقے سے کرنا چاہئے۔

پاکستان کے آرمی چیف نے صدر زرداری کو ملک کے معاشی دیوالیہ ہونے کے خطرے سے خبردار کردیا ہے، امریکی فوج کو نشانہ بنانے والے طالبان کے خلاف پاک فوج نے کارروائی سے انکار کردیا، جس سے پاک امریکا تعلقات بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں مزید لکھا کہ تعمیر نو اور بحالی کیلئے امیروں پر ٹیکس لگانے کیلئے اوباما انتظامیہ کا زور بجا ہے، بحالی کیلئے پاکستان اپنے جوہری پروگرام کے فنڈز بھی استعمال کر سکتا ہے۔ صدر اوباما کو اگلے ماہ اپنے دورے کے موقع پر بھارت پر پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی پر زور دینا چاہئے کیونکہ اسی طرح پاکستانی فوج سے شرپسندی پر توجہ مرکوز رکھنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔ اگلے ہفتے پاک امریکا حکام کے درمیان اسٹرٹیجک مذاکرات ہونگے، جس کے دوران بہت سے معاملات پر بات ہوگی۔ وائٹ ہاؤس کی نئی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کو نشانہ بنانے والے طالبان کے خلاف پاکستانی فوج نے کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستان اور نیٹو کی مشترکہ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ نیٹو کے ہیلی کاپٹر جب پاکستانی سرحد میں گھستے ہیں تو پاکستانی فوج صرف انہیں وارننگ دینے کیلئے فائر کرتی ہے، جس پر امریکا نے معافی مانگی۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110