12 اکتوبر 2010 - 20:30

امریکا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے مزید طالبان رہنماؤں کے نام نکالے جاسکتے ہیں۔

واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی فہرست سے مزید طالبان رہنماؤں کے نام نکالنے کی حمایت کریں گے۔ترجمان نے یہ بات اُن اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی کہ افغان امن کونسل نے طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کیلئے اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے طالبان رہنماؤں کے نام نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے پہلے اگست میں اقوام متحدہ نے طالبان کے دس اور القاعدہ کے پینتیس سابق رہنماؤں کے نام اِس فہرست سے خارج کیے تھے۔

.........

/110