جمعیت علما پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر ،عالمی شہرت یافتہ ممتاز عالم دین و مبلغ پیر سید شبیر حسین شاہ حافظ آبادی کی نماز جنازہ میونسپل سٹیڈیم حافظ آباد میں ادا کرنے کے بعد جامع مسجد الفاروق میں دفن کردیا گیا۔نماز جنازہ آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین میاں محمد ابوبکر شرقپوری نے پڑھائی۔ مرحوم سید شبیر حسین شاہ امریکہ،یورپ سمیت دُنیا بھر میں واقعہ کربلا اوردیگر شعلہ بیاں خطابات کی وجہ سے مشہور تھے۔اُنہوں نے قرآن و حدیث کی تفسیر کیساتھ ساتھ25سے زائد کتب کی تصنیف بھی کی۔مرحوم نے متعدد بار صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا۔پیر سید شبیر حسین شاہ کی میت جب اُنکی رہائش گاہ سے اُٹھائی گئی تو لاکھوں عقیدت مندوں نے ذکر الٰہی کے ورد کرتے ہوئے میونسپل اسٹیڈیم سے لیکر روانہ ہوئے تو راستے میں جگہ جگہ اُنکی میت پر گل پاشی کی گئی۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ،4بیٹے اور5بیٹیاں چھوڑیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110