6 اکتوبر 2010 - 20:30

کراچی کے علاقے کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے مرکزی دروازے پر دو متواتر دھماکوں میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور60سے زائدافراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں امدادی کارکنان اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔ جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے5فراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر تے ہو ئے ان انہوں نے کہا کہ کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے مرکزی دروازے پر دو متواتر دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد6 یا 7 ہو سکتی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ مزار کے احاطے سے 2 سر بھی ملے ہیں جو مبینہ طور پر خود کش حملہ آوروں کے ہو سکتے ہیں تاہم ابھی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ دھماکے خودکش تھے یا نہیں؟ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں دھماکے خودکش معلوم ہوتے ہیں۔ریسکیو ذرائع نے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ واقعے کے بعد امددی کارروائیاں جاری ہیں۔جناح اسپتال کراچی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 50 سے زائد افراد کو اسپتال لایا جاچکا ہے جن کو طبی امدا ددی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مزار پر جمعرات کے دن بڑے لنگر کا اہتمام ہو تا ہے جس کی وجہ سے آج مزار پر زائرین کی تعداد بھی معمول سے زیادہ تھی۔ غیر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دھماکے مرکزی دروازے کے قریب ہو ئے، جس سے50 سے60 افراد زخمی ہو ئے جن میں شدید زخمی بھی موجود ہیں۔ واقعے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی لگادی گئی ہے جبکہ طبی عملے کو ہنگامی طور پر ڈیوٹی پر بلوالیا گیا ہے۔

کالعدم تحریک طالبان نے کراچی دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی  کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے تر جمان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو ٹیلی فون کر کے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی۔ واضح رہے کہ عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پرجمعرات کی شب6بج کر50پریکے بعد دیگرے2خود کش حملوں میں7افراد جاں بحق اور65سے زائد زخمی ہو ئے۔

دریں اثناء شیعیت نیوز کے مطابق مزار مقدس میں دو خود کش بم دھماکوں کے نتیجے میں دس افراد شہید ہو گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110