20 ستمبر 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سےپاکستان کےسیلاب متاثرین کی مدد کاسلسلہ جاری ہے۔

 رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سےسیلاب متاثرین کی مدد کاسلسلہ جاری رکھنےاور اس میں اضافےپرتاکید کےبعد ایران کی ہلال احمرکمیٹی، کل(منگل) ایک اورامدادی کھیپ پاکستان روانہ کررہی ہے۔
ہلال احمرکمیٹی کےسربراہ ابوالحسن فقیہ نےآج کہاکہ پاکستان کےسیلاب متاثرین کےساتھ ملت ایران کے یوم یکجہتی کی مناسبت سےایران کےعوام نےسونےکے زيورات اور سونےکےسکے امدادکےطورپرپیش کئےہيں۔
ایران کی ہلال احمرکمیٹی کےسربراہ نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہ پاکستان میں سیلاب آنےکےبعد سےاب تک ایران کی جانب سےاٹھارہ امدادی کھیپ روانہ کی جاچکی ہے کہاکہ امدادی سامانوں میں دوائيں ، خیمیں، کمبل ، اورکھانےپینے کی اشیاء شامل ہیں۔
رپورٹ کےمطابق اب تک ایک امدادی کھیپ ٹرین کےذریعے، دوکھیپ زمینی راستےسے اور پندرہ امدادی کھیپ ہوائی جہازکےذریعےروانہ کی جاچکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110