عبد اللہ گل نے اقوام متحدہ کے عام اجلاس کے ضمن میںگفتگو کتر ےہوئے کہا کہ غزہ جانے والے آزادی قافلہ پر اسرائیل جب تک اپنے وحشیانہ حملے کی غلطی کو تسلیم نہیں کرےگا تب تک اس کے ساتھ ترکی کے روابط اچھے نہیں ہوسکتے ہیں۔ عبد اللہ گل نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور ترکی پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول میں ایران کے ساتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں غیر مناسب اور غیر تعمیری ہیں اور ایران ان پابندیوں سے آسانی کے ساتھ عبور کرجائے گا۔
صدر عبداللہ گل نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی صدر شمعون پیریز سے ملاقات نہیں کریں گے اناتولی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے صدر عبداللہ گل نے کہا تھا کہ وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اسرائیلی صدر شمعون پیریز سے ملاقات نہیں کریں گے۔ صدر عبداللہ گل نے نیویارک میں کہا کہ 'ان کا پروگرام اس طرح کی ملاقات کی اجازت نہیں دیتا'۔انہوں نے کہا کہ 'انقرہ اب بھی یہ توقع کر رہا ہے کہ اسرائیل فریڈم فلوٹیلا پرجارحانہ حملے پر معافی مانگے گا اور شہید اور زخمی ہونے والوں کو ہرجانہ ادا کرے گا'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اسرائیل کی جانب سے اپنے طور پر معافی ہمارے لیے کافی نہیں ہو گی'۔ ترکی فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے بعد اسرائیل سے معافی کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن اسرائیل معذرت کرنے سے انکار کر چکا ہے۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے اپنی جارحانہ کارروائی کے بعد مفاہمانہ اقدامات نہ کیے تو انقرہ اس کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کے درجے کو کم کر دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110