یادرہے روئٹرز نے آج رپورٹ دی تھی کہ سات امریکی فوجیوں کو سیستان بلوچستان کی سرحد پر گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران نے ایران میں سات امریکی فوجیوں کی گرفتاری کی خبرکو بےبنیاد قراردیا ہے اور اعلان کیا ہےکہ ایران میں کسی امریکی فوجی کوگرفتار نہیں کیا گيا ہے۔ یادرہے تیس جولائي دوہزار نوکو تین امریکی عراق کی سرحد سے ایران میں غیر قانونی طورپرداخل ہوئےتھے جنہيں گرفتارکرلیا گيا تھا اوار ان پر غیر قانوی طریقے سے داخل ہونے اور جاسوسی کرنے کےئے الزام لگائے گئےہیں۔ ان تین امریکیوں میں شامل ایک خاتون سارا شورد کو پانچ لاکھ ڈالر کی ضمانت پررہا کیا گيا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
/110