وزارت خارجہ کےترجمان نےاس بات پرتاکید کرتےہوئےکہ کشمیرمیں دینی مقدسات کی توہین پرردعمل ظاہرکرتےہوئےکچہ مسلمانوں کی ہلاکت نےمسلمانوں کےجذبات کومزید ٹھیس پہنچائی ہے ۔ وزارت خارجہ کےترجمان نےحکومت ہندوستان سےمطالبہ کیاہے کہ وہ تحمل سےکام لے اور آسمانی مذاہب کےدرمیان اختلاف ڈالنےسےاجتناب کرے اوردنیاکےمسلمانوں کےزخم پر مرحم رکھے۔ واضح رہےکہ امریکہ میں قرآن کی توہین پراحتجاج کرنےوالےکشمیری مسلمانوں پرصوبائی پولیس کی فائرنگ میں کم سےکم پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے۔
کشمیر ميں آج بھی پولیس فائرنگ؛ تین جاں بحق
ہندوستان کے زیرِانتظام وادی کشمیر میں آج بھی شدید کرفیولگاہواہے۔
موصولہ رپورٹ کےمطابق آج ( سنیچر) پولیس کی فائرنگ میں ایک نوجوان کی ہلاکت اور دوزخمیوں کی ہلاکت کےبعد سیکورٹی فورسزکی کاروائي میں آج مرنےوالےکشمیری جوانوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عام شہریوں پر فائرنگ کا تازہ واقعہ جنوبی قصبے اننت ناگ میں اس وقت پیش آیا جب آج صبح پولیس نے راجو ناتھ نامی ایک نوجوان کے جنازے کے جلوس پر فائرنگ کی جس میں نورالامین ڈگہ نامی نوجوان ہلاک جبکہ ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
اننت ناگ سےموصولہ رپورٹ کےمطابق 'جب جلوس بس اڈے کے قریب پہنچا تو پولیس اور سی آر پی ایف نے فائرنگ کی جس میں نورالامین ہلاک اور ایک خاتون سمیت دیگر چار لوگ زخمی ہوگئے‘۔
۔۔۔۔۔۔
/110