16 ستمبر 2010 - 19:30

اعلان/پریس ریلیز

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کو موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آج بروز جمعہ قرآن کریم کی توہین اور بے حرمتی کے خلاف رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے فرمان پر شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔پریس ریلیز کا متن:

آج قرآن کریم کی توہین اور بے حرمتی کے خلاف رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے فرمان پر شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے تحت امریکا میں قرآن کریم کی بے حرمتی اور توہین کے خلاف رہبر مسلمین جہاں سید علی خامنہ ای کے فرمان کے مطابق آج بروز جمعۃ المبارک کو پورے شہر میں یوم احتجاج منایا جائے گا اور قرآن کریم کی توہین اور بے حرمتی کے مرتکب امریکیوں اور صہیونیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔اس بات کا فیصلہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن اور آئی ایس او کراچی ڈویژن کے ایک مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی اور آئی ایس اوکے مسترکہ اجلاس میں جمعۃ المبارک کو رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے فرمان پر قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف شہر بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو حتمی شکل دی گئی۔مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیر اہتمام مرکزی احتجاجی مظاہرہ خوجہ مسجد اثنا عشری پر کیا جائے گا جس سے مولانا حسن ظفر نقوی،محمد مہدی اور علی اوسط خطاب کریں گے ،جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے مولانا مرزا یوسف حسین اور مولانا منور نقوی سمیت مولانا شفقت انقلابی خطاب کریں گے جبکہ جامع مسجد مصطفی عباس ٹاؤن ابو الحسن اصفہانی روڈ ،جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن اور جامع مسجد حسینی برف خانہ ملیر میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے رہنماؤں میں فاضل حسین،حیدر زیدی،سبط اصغر اور دیگر خطاب کریں گے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قرآن کریم کی بے حرمتی اور توہین کے خلاف ہونےوالے مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے جذبہئ ایمانی کا ثبوت دیں اور کتاب الہیٰ کے خلاف ہونے والی صہیونی اور امریکی سازش کو مسترد کرتے ہوئے مظاہروں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

والسلام  آصف صفوی سیکرٹری اطلاعات