میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹیلجنس اداروں کے لیے 17 ملین اسکوائر فٹ رقبے پر33 عمارتیں تعمیر کی گئیں ۔اس رقبے پر تین پینٹاگون بنائے جاسکتے ہیں ۔نائن الیون کے بعد امریکا میں سالانہ 50 ہزار اور روزانہ کی بنیاد پر 136 انٹیلی جنس رپورٹس بنائی جاتی ہیں جن میں سے اکثر کو پڑھا بھی نہیں جاتا۔ دہشتگردی کے خلاف نئی پالیسی کے تحت 30 ہزار افراد کو لوگوں کی ٹیلے فونک اور دیگر ذرائع سے ہونے والی بات چیت سننے کے لیے رکھا گیا۔۔امریکا میں نائن الیون کے بعد نئی پالیسی کے تحت حکومت کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ ہواجس سے ہر طرح سے امریکی شہریوں کی زندگی متاثر ہوئی اور جن کا بظاہر دہشتگردی سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔ ۔۔۔۔۔۔۔
/110