صہیونی اخبار ہاآرٹص نے لکھا ہے کہ صہیونی ریاست نے روس اور شام کے درمیان فوجی تعلقات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ماسکو سے کہا ہے کہ وہ شام کو فوجی ساز وسامان فروخت کرنا بند کردے۔ صہیونی ریاست کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے شام کو کروز میزائلوں کی فراہمی سے اس ریاست کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے لہذا روس کو چاہیے کہ وہ شام کو فوجی ساز و سامان کی فروخت فی الفور بند کردے۔ صہیونی وزير اعظم نتن یاہو نے روسی وزیر اعظم ولادیمیر پوٹن پر زور دیا ہے کہ وہ شام کو کروز میزائلوں کی فراہمی روک دے۔صہیونی ریاست نے دعوی کیا ہے کہ شام یہ میزائل حزب اللہ کو دے رہا ہے۔صہیونی وزیر دفاع ایہود باراک اس سلسلے میں عنقریب روس کا دورہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110