18 اکتوبر 2010 - 20:30

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر سید ذاکر حسین کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطا بقکراچی کے علاقے طارق روڈپر واقع مدینہ مسجد کے قریب ایرانی ٹی اسٹور کے ملازم سید ذاکر حسین کو  کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے اُس وقت نشانہ بنایا، جب وہ ایرانی ٹی اسٹور کھولنے جارہے تھے ۔ شہید سید ذاکر حسین کا تعلق گلگت سے بتایا جاتا ہے جو کراچی کے علاقے اے ۔بی سینیا میں رہائش پذیر تھے ۔اس سے قبل بھی ایرانی ٹی کمپنی کے مالکان اور درجنوں ملازمین کو شیعہ ہونے کی بنیاد پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔واضح رہے کہ شہر کراچی میں لسانی ٹارگٹ کلنگ کے بعد ایک بار پھر ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ناصبی دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جبکہ حکومت تا حال ٹارگٹ کلنگ کو روکنے میں ناکام اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور اس نے وعدوں اور دعوؤں کے برعکس ابھی تک دہشت گردوں کے خلاف کوئی سنجیدہ اقدام کی ضرورت محسوس نہیں کی ہے اور لگتا ہے کہ گویا شیعہ نسل کشی حکومت اور دہشت گردوں کے مشارکہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110