ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایڈمرل علی فدوی نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ خلیج فارس کے علاقے کااقتدار اور آبنائے ہرمز کا کنٹرول اسلامی جمہوریہ ایران کے ہاتھ میں ہے اور ہر اقدام کا ویسا ہی جواب دیا جائے گا۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نےخلیج فارس میں علاقے سے باہر کی فوجوں کی موجودگی کے سلسلے میں کہاکہ خلیج فارس میں علاقے سے باہر کی فوجوں کے بیڑوں کی تعداد مسلسل کئی برسوں سےکم ہوئی ہے۔ایڈمرل علی فدوی نے خلیج فارس کے علاقے میں اپنے بحری بیڑوں کی تعیناتی کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ ان بیڑوں کی موجودگی سے دشمن کے بیڑے فورا علاقے سے باہر نکل جائيں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110