18 اکتوبر 2010 - 20:30

اس دھماکے میں ایف سی کمانڈر صفوت غیور اور کئی دیگر فوجی افسران جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیل:

کمانڈنٹ صفوت غیور اور 4 محافظ جاں بحق
پشاور کے علاقے صدر میں خودکش حملے میں کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور چار محافظوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق صدر میں ڈینز ٹریڈ سینٹر کے سامنے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے صفوت غیور کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دفتر سے گھر کے لئے روانہ ہورہے تھے۔
ایف سی کینٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں صفوت غیور اپنے چار محافظوں سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اس دھماکے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں ایل آر ایج اسپتال منتقل کردیا گیا۔
وقوعہ سے خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا ہے۔
دھماکے سے قریب موجود دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو سیل کردیا اور شواہد اکٹھے کئے۔
صفوت غیور آفتاب احمد شیرپاؤ کے ہم زلف تھے۔
سینئر صوبائی وزیر بشر بلور نے بھی علاقے کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آور دو تھے اور ٹیکسی میں سوار دہشت گرد نے کمانڈنٹ کو نشانہ بنایا۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنی ناکامیوں کا بدلہ لے رہے ہیں۔