18 اکتوبر 2010 - 20:30

امریکی صدر باراک اوباما نے عراق اور افغانستان کی جنگ کے لیے37ارب ڈالر کے بل پر دست خط کر دیے۔

ایرانی نشریاتی ادارے’پریس ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق افغان جنگ کے بارے ڈیموکریٹک کی تقسیم کی بنا پر یہ بل کانگریس میں التوا کا شکار تھا، تاہم ریپبلکن کی پر زور حمایت کے بعد یہ بل پاس کر لیا گیا۔ایوان نمائندگان سے پاس ہونے کے دو دن بعد اوباما نے اس پر دست خط کر دئے۔امریکی فوج کو2001 سے افغانستان پر جارحیت کے بعد اب مشکل اور ہلاکت خیز دنوں کا سامنا ہے۔ 

.........

/110