ہفتہ کو پبی میں میاں افتخار کے جواں سال صاحبزادے میاں راشد حسین کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا گیا تھا اور اسی سلسلے میں خان شیر گڑھی میں ان کے آبائی گھر پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا تھا، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اسی دوران ایک خود کش حملہ آور نے ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی، پولیس اہلکار کی جانب سے روکنے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔دھماکے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی، پولیس نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے۔ زخمیوں کو پبی کے مقامی اسپتال اور بعض کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ای ڈی او ہیلتھ نوشہرہ کے مطابق پبی کے اسپتال میں 20زخمیوں کو لایا گیا تھا، جن میں سے 15زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تین پبی میں ہی زیر علاج ہیں، دو کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ہے۔ میاں افتخار اپنے گھر پر موجود تھے تاہم وہ اور ان کے اہل خانہ محفوظ ہیں۔ دھماکے سے تین سے چار دکانوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس حکام کے مطابق میاں افتخار کے گھر کے قریب ایک مشتبہ گاڑی کھڑی ہے، جس کی تلاشی کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110