ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شمالی یمن کے علاقہ بین العزیز قبیلے(یمنی فوج کے حمایتی) اور شیعہ حوثی قبیلے کے مابین جھڑپ میں 3شیعہ حوثی شہید اور مجموعی طور پر 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ یمنی فوج کے تر جمان کے مطابق حملہ فوجی مداخلت پر روک لیا گیا ورنہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ تھا جبکہ حوثی ترجمان کے مطابق حملہ یمنی فوج کے ایماںپر کیا گیااور حوثی مجاہدین نے اپنا دفاع کیا تھا۔واضح رہے کے یمن میں 2010کے آغاز میں سعودی حکومت کی پشت پناہی میں ہونے والے حملوں میں سینکڑوں شیعہ مسلمان شہید ہوچکے ہیں جبکہ شیعہ حوثی مجاہدین نے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان دیا تھا۔
(بشکریہ از شیعیت نیوز)
یادرہے کہ کچھ روز قبل بھی یمنی فوج نے گھات لگا کر 4 حوثیوں کو گولی مار کر شہید کردیا تھا اور علاقے پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین اور خود یمنی سیاسی راہنماؤں نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حوثی مجاہدین کے ساتھ سرکاری معاہدے کی کسی بھی شق پر سرکاری افواج و حکومت کی جانب سے عملدرآمد نہ ہونا اور علاقے میں سرکاری فورسز کی مشکوک سرگرمیاں شیعیان یمن کے خلاف ساتویں جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے اور یہ کہ ساتویں جنگ میں بعض قبائل اور القاعدہ و دیگر دہشت گرد ٹولوں کو بھی شیعہ آبادیوں کے خلاف جنگ میں جھونک دیا جائے۔
......
/110
چهٹی جنگ کی تفصیلات: