17 ستمبر 2010 - 19:30

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں کم سے کم سولہ شدت پسند ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔

پشاور میں ایک اعلیٰ سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ یہ کارروائی پیر کی صبح وسطی کرم کے علاقے ڈوگر میں کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیٹ طیاروں نے بیت اللہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس میں ان کے دو اہم ٹھکانے تباہ کر دیےگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بمباری میں کم سے کم سولہ شدت پسند ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ اورکزئی اور کرم ایجنسیوں میں سکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند ماہ سے شدت پسند تنظیموں کے خلاف غیر اعلانیہ کارروائی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ حکومت کے بار بار دعوؤں کے باوجود ابھی تک کسی بھی علاقے کو مکمل طور پر عسکریت پسندوں سے صاف نہیں کیا جا سکا ہے۔

...........

/110