یمن میں القاعدہ سے وابستہ آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں ایک سعودی شہری بھی شامل ہے جبکہ یمن کی ایک عدالت نے دہشت گردی کے جرم میں القاعدہ سے وابستہ 4 افراد کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے دوسرے 14 افراد کو قید کی سزا سنائی ہے القاعدہ کے افراد پر الزام ہے کہ انھوں نے یمن کی تنصیبات اور حکومتی اداروں پر حملے کئے ہیں۔القاعدہ دہشت گرد تنظیم یمن سمیت کئی عرب ممالک میں سرگرم عمل ہے القاعدہ دہشت گرد تنظیم کو سعودی عرب سے بڑے پیمانے پر مالی اور انسانی وسائل فراہم کئے جاتے ہیں۔
.....
/110