روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اخبار نویسوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہم امریکی اور پولش محکمہ خارجہ کے سربراہوں کی جانب سے میزائل دفاعی شیلڈ کے نظرثانی شدہ معاہدے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں تاہم اس سلسلے میں کوئی حتمی نتیجہ اخذ کرنا فی الحال قبل از وقت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ 2008ء میں کئے گئے معاہدے کو قانونی حیثیت رہنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم امریکی انتظامیہ کے پاس یورپ میں میزائل دفاعی نظام نصب کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ روس برابری کی بنیاد پر مستقبل میں یورپ میزائل دفاعی شیلڈ نصب کرنے میں امریکہ سے تعاون کا خیر مقدم کرے گا تاہم پولینڈ کے ساتھ اس سلسلے میں نیا معاہدہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔
..........
/110