اس کانفرنس کی تجویز مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف نے سنیچر کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دی تھی۔نواز شریف نے کہا تھا کہ ان کی جماعت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی کانفرنس کی میزبانی کو تیار ہے تاہم اگر حکومت یہ کانفرنس بلانا چاہے تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ مسلم لیگ نون کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ اس قومی کانفرنس میں فوج اور سکیورٹی اداروں کی رائے بھی لی جائے ۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے اس پریس کانفرنس کے بعد میاں نواز شریف سے ٹیلیفون پر گفتگو اور دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مشترکہ قومی حکمتِ عملی بنانے پر اتفاق کیا۔
.......
/110