17 ستمبر 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہےکہ ایران کے مسافر طیارے پرامریکہ کاحملہ امریکی لبرل ڈیموکریسی کے دامن پربدنما داغ ہے۔

صدر جناب احمدی نژاد نے آج امریکی بحریہ کی میزائل سے ایرانی ایربس کےمارگرائےجانے کی بائیسویں سالگرہ کے موقع پرکہا کہ یہ نہایت افسوس ناک واقعہ صرف ایک المیہ نہیں تھا بلکہ دراصل اعلان جنگ، انسانیت سوزاقدام اور انسانی حقوق کی حمایت اور دہشتگردی سے مقابلے کے دعویداروں کے لئے شرمندگی اور ننگ وعار کا سبب ہے ۔

یادرہے بائيس برس قبل خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے جنگي جہاز ونسنس نے ایران  کے مسافر طیارے کو مارگرایاتھا جسمیں دوسونوے افراد جاں بحق ہوئےتھے۔

آج شہدا کے اھل خانہ اور بعض عھدیداروں نےخلیج فارس کے اس مقام پرپھول برسائے جہاں ایرانی ایر بس گرکرتباہ ہوئي تھی ، اس موقع پرصدرجناب احمدی نژاد کا پیغام بھی پڑھ کرسنایا گيا۔

..............

/152